سوشل ایشوز

موج مستی اور لمبی عیاشیاں، حکومت نے بیرون ملک سفر کرنے والے سرکاری اہلکاروں ”لگام” ڈال دی

وفاقی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ کابینہ کے فیصلہ پر عمل کیا جا ئے اور تمام سر کاری افسران کو صرف ا کانومی کلاس میں سفر کی اجا زت ہے: مراسلہ جاری

اسلام آ باد(کھوج نیوز) موج مستی اور لمبی عیاشیاںکرنے والوں کے لئے حکومت نے بیرون ملک سفر کرنے والے سرکاری اہلکاروں ”لگام” ڈال دی اور نیا حکمنامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکر ٹری کابینہ ڈویژن کی جانب سے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکر ٹریز کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وزرا ء ‘ وزرائے مملکت ‘ ایڈوائزرز معاون خصوصی بشمول گریڈ 22 کے افسران بیرون ملک اکا نومی کلاس میں سفر کریں گے۔اس حکم کا اطلاق وزارتوں کے ملحقہ محکموں کارپویشنز ریگو لیٹری باڈیز خود مختار اور نیم خود مختار اداروں پر بھی ہوگا۔ کابینہ ڈویژن نے یہ وضاحت سر کاری افسروں کی جانب سے کئے گئے استفسارات کی وجہ سے ایک آفس میمو ر نڈم میں کی ہے جو تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو بھجو ایاگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button