سوشل ایشوز

مہنگائی کےستائےہوئےعوام پرحکومت کےتابڑ توڑ حملےجاری،نیا بجلی بم گرا دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر حکومت کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں ۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین اور کےالیکڑک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ اگست کے بجلی بلوں میں صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button