نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ آرچرڈ کےمین ہول میں گرکر کمسن بچی کی ہلاکت،وزیراعلیٰ پنجاب نےنوٹس لےلیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ واقعےکی تحقیقات کرانے اور ذمہ داروں کا تعین انھیں قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا
لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ آرچرڈ کےمین ہول میں کمسن بچی کے گر کر جاں بحق ہونے کےواقعےکا سخت نوٹس لےلیا وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ واقعےکی تحقیقات کرانے اور ذمہ داروں کا تعین انھیں قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا، وزیر اعلی پنجاب کا حکم دیا کہ نااہلی اور مجرمانہ غفلت پائی جائے تو ہاؤسنگ سوسائٹی سیل کردی جائے، وزیر اعلی پنجاب نے کی ہدایت پر تمام سوسائٹیوں میں کھلے مین ہول کا معائنہ ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری حکام اور اداروں کو تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام تمام نجی سوسائٹیوں کے علاوہ حکومتی کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں بھی گٹروں کے ڈھکن چیک کرنے کا حکم بھی دے دیا غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت سزا دی جائے، انھوں نے کہا کہ عوام اور بچوں کی جان سے کھیلنے والوں کےلئے کوئی رو رعایت نہیں دی جائے گی۔واضح ہو کہ رائیونڈ روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائیٹی میں کمسن بچی پارک میں کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی حادثہ مین ہول کا ڈھکن موجود نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔