سوشل ایشوز

نوکریاں ہی نوکریاں، پنجاب حکومت کا بڑا اعلان، نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے تحت انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور جونیئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر سینکڑوں نوکریوں کا اعلان کردیا

لاہور(کھوج نیوز) نوکریاں ہی نوکریاں، پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کر دیا جس کے بعد نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے درخواستیں جمع کروانے کیلئے کمر کس لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس )پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا گیا کہ بھرتیوں میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کی ویب سائٹ پر جاکر اپلائی کرسکتے ہیں۔پنجاب پولیس نے پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے تحت انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور جونیئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر سینکڑوں نوکریوں کا اعلان کردیا۔ایس ایس اے کی ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کے لیے، امیدواروں کو 19 سے 23 سال کی عمر کے درمیان ہونا ضروری ہے۔ مزید برآں، ان کے پاس متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔ ملازمت کے لیے کم از کم اہلیت انٹرمیڈیٹ ہے۔ درخواست فارم پنجاب پولیس نے پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 نومبر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button