
لاہور (ویب ڈیسک) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں 12 سموگ ٹاور لگانے کا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ سموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے، طبقے کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، پنجاب حکومت ہروہ اقدام اٹھارہی ہےجوانسانی بس میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سےاپیل ہے کہ وہ ماسک پہنیں، لاہور میں 12 مقامات پر سموگ ایئرفلٹر آئیونائز ریونٹس لگائے جائیں گے، مصنوعی بارش برسانے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیجنگ میں سموگ کا خاتمہ کرنے والی چینی ماہرین کی ٹیم جلد لاہور کا دورہ کرے گی، پنجاب حکومت کی ایک اور خصوصی ٹیکنیکل ٹیم بدھ کو الماتا روانہ ہوگی۔