سوشل ایشوز

وارداتوں میں اضافہ،ایک ہفتے میں چوتھا نوجوان اغوا

ایک ہفتے کے دوران 4 افراد اغوا ہوچکے ہیں۔کمانڈنٹ قاسم گل کا کہنا ہے کہ بارڈر ملٹری پولیس میں نفری کی کمی ہے

راجن پور(کھوج نیوز)راجن پور میں روجھان کے قبائلی علاقے سے نوجوان کو اغوا کرلیا گیا۔بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق مزاحمت پر نوجوان کے والد اور والدہ زخمی ہوئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران 4 افراد اغوا ہوچکے ہیں۔کمانڈنٹ قاسم گل کا کہنا ہے کہ بارڈر ملٹری پولیس میں نفری کی کمی ہے، 19 تھانوں میں صرف 132 اہلکار ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی تعداد کم ہونے پر اغوا کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔
دوسری جانب حافظ آباد میں جلال پور بھٹیاں میں کارروائی کر کے پولیس نے 4 ڈاکو گرفتار کرلیے۔ڈی پی او کے مطابق کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ڈاکوں کو فیصل آباد اور اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button