سوشل ایشوز
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 30سے 70روپےتک کمی کردی گئی
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں 30سے 70روپے تک کمی کی گئی ہے
لاہور(کھوج نیوز)پنجاب حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے پرمسرت موقع پر کرایوں میں کمی کردی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں 30سے 70روپے تک کمی کی گئی ہے،پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باعث ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی گئی ،ان کا کہناتھا کہ پیٹرول سستا ہونے پر پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں کرایوں میں کمی نہیں ہوتی،مریم نواز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کرایوں میں کمی ہر صورت ہو۔