سوشل ایشوز

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،شہری وارڈنز کےہاتھوں مشکلات کا شکار

ٹریفک رولز کی متعدد بار خلاف ورزی کرنے والا شہری موٹرسائیکل کی قیمت کے برابر جرمانہ کروا بیٹھا

لاہور(کھوج نیوز)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،شہری وارڈنز کےہاتھوں مشکلات کا شکار۔رپورٹ کے مطابق ٹریفک رولزکی پاسداری نہ کرنے والوں کےخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چلاننگ کا سلسلہ جاری ہے۔کھوج نیوزکے مطابق وہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرتے ہوئےگھروں میں بھی ای چالان بھیجنےکا سلسلہ شامل ہے۔وہیں لاہور کا ایک شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مشکل میں پھنس گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹریفک رولز کی متعدد بار خلاف ورزی کرنے والا شہری موٹرسائیکل کی قیمت کے برابر جرمانہ کروا بیٹھا۔ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر موٹرسائیکل سوار کو 29 ہزار 200 روپے جرمانہ کیا گیا، شہری کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر دو، دو ہزار روپے کے 14 ای چالان موصول ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button