سوشل ایشوز
ٹریفک وارڈن نے ظم کی انتہاء کر دی، ذہنی معذور پر کھمبے سے باندھ کر تشدد
ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرلیا گیا، معذورپر تشدد کے واقعے پر سی پی او خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور سی پی او نے ایس پی پوٹھو ہار سے رپورٹ طلب کرلی
راولپنڈی(کھوج نیوز) ٹریفک وارڈن نے ظلم کی انتہاء کر دی ، ذہنی معذورکوکھمبے سے باندھ کر ٹریفک وارڈن سمیت متعدد افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اس ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ذہنی معذورپرتشددکا واقعہ تھانہ ریس کورس کے علاقے میں پیش آیاجس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تشدد میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرلیا گیا، معذورپر تشدد کے واقعے پر سی پی او خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور سی پی او نے ایس پی پوٹھو ہار سے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ ذہنی معذورپر تشدد کے ملزمان میں ٹریفک وارڈن بھی شامل ہے، گرفتارٹریفک وارڈن کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔