سوشل ایشوز

ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹس تعینات کرنے کا اختیار ختم

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اب ٹیچنگ ہسپتالوں میں اے ایم ایس تعینات نہیں کریں گے بلکہ اب اے ایم ایس کی تعیناتی بھی محکمہ صحت کی جانب سے کی جائے گی

لاہور(کھوج نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹس تعینات کرنے کا اختیار ختم کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ خود ٹیچنگ ہسپتالوں میں اے ایم ایس تعینات کرے گا5ٹیچنگ ہسپتال میں اے ایم ایس تعینات کرنے کے لئے امیدواروں کو بلا لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے قبل سرکاری ہسپتالوں میں جتنے بھی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹس ہوتے تھے ان کی تعیناتی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ خود کرتا تھا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی محکمہ صحت کی جانب سے کی جاتی تھی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت نے بڑای تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اب ٹیچنگ ہسپتالوں میں اے ایم ایس تعینات نہیں کریں گے بلکہ اب اے ایم ایس کی تعیناتی بھی محکمہ صحت کی جانب سے کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت نے اس حوالے سے آج پانچ ٹیچنگ ہسپتالوں کے اے ایم ایس کو میٹنگ کے لئے بلایا جس میں فیصلہ کیا جائے گا ان اے ایم ایس کون کون سا عہدہ دینا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button