پاکستانیوں کے سب سے زیادہ اہم مسائل کونسے ہیں؟ سروے رپورٹ آگئی
پاکستانیوں کے سب سے زیادہ اہم مسائل میں مہنگائی 51فیصد اور بیروز گاری 16فیصد شامل ہیں : اپسوس پاکستان کے کنزیومر کانفیڈنس سروے کی رپورٹ میں انکشاف
لاہور(کھوج نیوز) پاکستانیوں کے سب سے زیادہ اہم مسائل کونسے ہیں ؟ اس حوالے سے رپورٹ آگئی اس سروے رپورٹ میں تقریباً ایک ہزار سے زائد افراد نے اپنا اپنا مؤقف دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپسوس پاکستان کے کنزیومر کانفیڈنس سروے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سروے 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مہنگائی 51 فیصد جبکہ بیروزگاری 16 فیصد پاکستانیوں کا اہم مسئلہ ہے جبکہ مہنگائی کو سب سے زیادہ اہم مسئلہ کہنے والوں کی نومبر 2023ء میں کیے جانے والے سرو ے رپورٹ 53فیصد تھی جو اس مرتبہ کم ہو کر 51فیصد رہ گئی ہے۔ سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بیروزگاری کو اہم مسئلہ کہنے والوں کی شرح 4 فیصد کمی کے بعد 16 فیصد پر دیکھی گئی۔ غربت کے حوالے سے پاکستانیوں کے خدشات میں 2 فیصد اضافہ ہوا اور 7 فیصد پاکستانیوں نے بڑھتی غربت پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔