سوشل ایشوز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے؟ کتنا اضافہ ہوا؟

1700 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 68 ہزار روپے کا ہوگیا ' دس گرام سونا 1458 روپے اضافے سے 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے کا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں کو ایک بار پھر لگ گئے، پاکستان سمیت عالمی منڈی سمیت سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں رواں ہفتے شرح سود میں کمی کی توقعات پر سونے کا بھا ؤآج مزید بڑھا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج ایک تولہ سونا 1700 روپے مہنگا ہوا ہے۔1700 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 68 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونا 1458 روپے اضافے سے 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے کا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ10 ڈالر اضافے سے2587 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button