سوشل ایشوز

پاکستان کےساتھ مغربی دنیا سےتعلق رکھنےوالےاُمراء غربت کےمارے ہوئےلوگوں کےخون کےپیاسےبن گئے

نیو یارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں نشے میں دھت خاتون کی رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کے دوران حادثے کے نتیجے میں اس کا 9 سالہ بیٹا ہلاک ہوگیا

کراچی(کھوج نیوز،ویب ڈیسک)پاکستان کے ساتھ مغربی دنیا سے تعلق رکھنے والے اُمراء غربت کے مارے ہوئے لوگوں کے خون کے پیاسے بن گئے ہیں تفصیلات کے مطابق سانحہ کار ساز پر ملک کے ایک بڑے صنعتی گروپ کا مالک دانش اقبال کی بیٹی نتاشا نے بھی موٹر سائیکل سوار باپ ،بیٹی کو اپنی تیز رفتار لینڈ کروزر سے کچل کر رکھ دیا تھا،خدشہ ظاہر کیا رہا ہے کہ دانش اقبال نے نتاشا کو دوبئی فرار کروادیا ہے جبکہ عوامی حلقوں میں باپ،بیٹی کی قاتل نتاشا کو سزادینے کے لئے سڑکوں پراحتجاجی مظاہرے شروع کررکھے ہیں اسیطرح کی ایک افسوسناک خبر امریکا سے بھی آگئی ہے جس کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں نشے میں دھت خاتون کی رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کے دوران حادثے کے نتیجے میں اس کا 9 سالہ بیٹا ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد 32 سالہ خاتون کیری اے بیڈرک کو 9 سالہ بیٹے کے قتل اور کئی لوگوں کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

کیری بیڈرک نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کررہی تھیں، انہیں پولیس اہلکار نے روکنے کی کوشش بھی تاہم خاتون نے گاڑی روکنے کی بجائے اس کی رفتار تیز کردی جس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے اپنی گاڑی سے چار گاڑیوں کو ٹکر ماری، جس سے ان کے بیٹے ایلی ہنریس کی موت واقع ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق کیری پر کئی الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں معطل شدہ لائسنس اور منشیات کے زیرِ اثر 16 سال سے کم عمر کے بچے کے ساتھ گاڑی چلانے اور نشہ آور اشیا رکھنے کے الزامات شامل ہیں۔

حادثے کے وقت کیری نے مخالف سمت میں گاڑی چلاتے ہوئے دیگر گاڑیوں ٹکر ماری تھی، گاڑیوں کے درمیان تصادم کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی کا انجن بھی حادثے کی جگہ سے دور جنگل میں جا گرا تھا، جبکہ گاڑی میں موجود اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ٹیم نے کیری کے بیٹے کو گاڑی سے نکالا اور موقع پر سی پی آر سمیت ابتدائی طبی امداد فراہم کی، لیکن افسوس کہ وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button