سوشل ایشوز

پرائس کنٹرول پروگرام شروع:صوبائی حکومت نے چکن اور دودھ کی سرکاری قیمتیں مقررکردیں

رپورٹ کے مطابق کمشنرکراچی نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی (کھوج نیوز)پرائس کنٹرول پروگرام شروع:صوبائی حکومت نے چکن اور دودھ کی سرکاری قیمتیں مقررکردیں،حکومت من مانی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ۔رپورٹ کے مطابق کمشنرکراچی نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول پروگرام شروع ہوگیا  ہے جس میں انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس لسٹ چیک کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی ڈیری فارمر قیمت 180روپے، ہول سیل188روپے اور ریٹیل 200 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ چینی کی ہول سیل قیمت123روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 130روپے ہے۔

اسی طرح ایکس فلور مل آٹا 120روپے، ہول سیل123روپے اور ریٹیل 128روپے، فائن ایکس فلور مل آٹا 130روپے، ہول سیل 133روپے اور ریٹیل 138روپے جب کہ چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت 140 روپے مقررکی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بکرے کے گوشت کی قیمت 1700، بکری کا گوشت 1450اور دنبے کا گوشت 1590 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button