سوشل ایشوز

پنجاب حکومت کی عوام دشمنی، شہریوں پر ٹیکسوں کی بمباری، اعلیٰ سرکاری افسران پر نوازشات کی بارش

بجٹ دستاویزات کے مطابق گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کیلئے لگژری گھروں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جس کے لیے ابتدائی طور پر 29 گھروں کی تیاری کا منصوبہ ہے

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت کی عوام دشمنی، شہریوں پر ٹیکسوں کی بمباری، اعلیٰ سرکاری افسران پر نوازشات کی بارش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری افسران کو لگژری گاڑیوں کے بعد لگژری گھر دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کیلئے لگژری گھروں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جس کے لیے ابتدائی طور پر 29 گھروں کی تیاری کا منصوبہ ہے اور اس کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ سینئر بیوروکریٹس کیلئے ڈی ایچ اے فیز 9 میں 29 گھر تعمیر کیے جائیں گے، پنجاب کے سرکاری افسران کے لیے یہ لگژری گھر ڈبل اسٹوری ہوں گے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق ان لگژری گھروں میں واٹر ٹینک، ٹیوب ویل روم، پراپرٹی آفس اور باؤنڈری وال شامل ہوگی۔ نئے لگژری سرکاری گھروں کی تعمیر کیلئے 1 سال 9 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button