سوشل ایشوز

پنجاب میں ڈینگی کا وار، 24گھنٹوں میں سینکڑوں نئے مریض سامنے آگئے

لاہور میں گزشتہ روز 56 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2 ہزار 78 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 177 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے 5326 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 56 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2 ہزار 78 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔ علی محمد جان نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے تقریبا126مریض زیر علاج ہیں۔کئی مریض چھوٹے نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button