سوشل ایشوز
پھلوں کی قیمت میں اضافہ،سرکاری نرخ نامہ بھی جاری
پشاور میں کیلے کی فی درجن قیمت 150 سے بڑھ کر 200 روپے اور سیب کی فی کلو قیمت 200 سے بڑھا کر 350 کر دی گئی۔
پشاور(کھوج نیوز)پھلوں کی قیمت میں اضافہ،سرکاری نرخ نامہ بھی جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پھلوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پشاور میں کیلے کی فی درجن قیمت 150 سے بڑھ کر 200 روپے اور سیب کی فی کلو قیمت 200 سے بڑھا کر 350 کر دی گئی۔ شہر میں اسٹابری فی کلو 500 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ امرود کی فی کلو قیمت 250 سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پھلوں کا نرخ نامہ جاری کیا گیا ہے۔ نرخ نامے کے مطابق کیلے کی فی درجن قیمت 180 روپے ہے، کابلی سیب کی فی کلو قیمت 280 اور ایرانی سیب کی قیمت 330 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اسٹابری کی فی کلو قیمت 490 روپے مقرر کر دی گئی۔