سوشل ایشوز

ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں تین گنا اضافہ کا فیصلہ، سمری حکومت کو ارسال

لرنر لائسنس کی فیس 60سے بڑھا کر 500، موٹرسائیکل کے لائسنس کی فیس 550سے بڑھا کر 2ہزار،کار اور جیپ کی لائسنس فیس 950سے بڑھا کر 4ہزار کی جائے

لاہور (کرائم رپورٹر، انٹر نیوز)ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں تین گنا اضافہ کا فیصلہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لائسنس فیس میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ لرنر لائسنس کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 500روپے کی جائے، موٹرسائیکل کے لائسنس کی فیس 550سے بڑھا کر 2ہزار،کار اور جیپ کی لائسنس فیس 950سے بڑھا کر 4ہزار کی جائے۔سمری میں کہا گیا کہ ایل ٹی وی کی فیس 950سے 4ہزار جبکہ ایچ ٹی وی کی فیس 450سے 4ہزار کی جائے۔انٹرنیشنل لائسنس کی فیس بھی 4ہزار اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں نئی فیس کی وصولی کے ساتھ لائسنس جاری ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button