سوشل ایشوز

ڈیفنس : 13 سالہ گھریلو ملازمہ پرچوری کےالزام میں برہنہ کرکےتشدد

گھریلو ملازمہ کو طبی معائنے ہے بعد ان کی والدہ کے حوالے کر دیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی

لاہور (کھوج نیوز) ڈیفنس بی میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پرچوری کےالزام میں برہنہ کرکےتشدد کرنےوالے میاں بیوی کےخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم حسام کوگرفتارکرلیا جبکہ اس کی بیوی ملزمہ کی گرفتاری کے لیےٹیم تشکیل دے کرچھاپےمارے جارہےہیں۔ پولیس کےمطابق ملزمان چوری کے شبہےمیں 13 سالہ لڑکی کو برہنہ کر کے تشدد کرتے رہے، جس کے نتیجے میں ان کےہاتھ اور ناک کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔لڑکی کے والدین نے بتایا کہ ملزمان ڈنڈوں اورلوہے کے راڈ سے ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

پولیس نے گھریلو ملازمہ کو طبی معائنے ہے بعد ان کی والدہ کے حوالے کر دیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی اور ان کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے  مرکزی ملزم حسام کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button