سوشل ایشوز

کون کون سی اشیاء پرسیلزٹیکس واپس لئےجائیں گے؟حکومت نے اشارہ دیدیا

چیئرمین ایف بی آر نےسینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو یقین دہانی کروادی، حکومت کو اسٹیشنری پر جی ایس ٹی سے 2 سے 3 ارب روپے آمدن متوقع تھی

اسلام آباد (کھوج نیوز)کون کون سی اشیاء پرسیلزٹیکس واپس لئےجائیں گے؟حکومت نے اشارہ دیدیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت نےسٹیشنری پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین ایف بی آر نےسینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو یقین دہانی کروادی، حکومت کو اسٹیشنری پر جی ایس ٹی سے 2 سے 3 ارب روپے آمدن متوقع تھی۔سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ سٹیشنری مہنگی ہونے سے غریب طبقہ بچوں کو تعلیم نہیں دے سکے گا۔کمیٹی کی امیر طبقے کے لیے ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 75 سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی سفارش کی ہے۔

سلیم مانڈوی والا نےکہا کہ موٹرسائیکل والوں کےلیے پیٹرول پرسبسڈی سکیم شروع کی جائے، حکومت نے بجٹ میں پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے 80 روپےلیٹرکردی۔مہنگی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین پر لیوی کی شرح 75 روپے لیٹر تجویز کی گئی ہے، موٹرسائیکل اور لگژری گاڑی والے کے لیے لیوی ایک جیسی نہیں ہونی چاہیے۔

قائمہ کمیٹی خزانہ نے امیروں سے ٹیسک لے کر غریبوں پر خرچ کرنے کی سفارش کی ہے، ہائی اوکٹین پر لیوی 100 روپے لیٹر ہونی چاہیے، فاروق نائیک نے موٹرسائیکل والے طبقے کے لیے سستے پیٹرول کے لیے الگ پمپگ لگانے کی تجویز دے دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button