سوشل ایشوز

کے پی کے، محکمہ صحت میں کتنے کروڑ کے غبن کی واردات ڈالی گئی، بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا

باجوڑ اور شمالی وزیرستان کیلئے 2 کروڑ 80 لاکھ دستانے خریدے گئے، یہ دستانے فروری اور مارچ میں خریدے گئے، جن کی مجموعی لاگت 63 کروڑ 83 لاکھ روپے ہے

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا (کے پی کے ) کے محکمہ صحت میں کتنے کروڑ کے غبن کی واردات ڈالی گئی ؟ اس حوالہ سے بڑا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سب کی آنکھیں کھل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ریکارڈ میں ظاہر کیے گئے دستانے ڈی ایچ اوز کے اسٹورز میں موجود نہیں ہیں۔ دستاویزات کے مطابق باجوڑ اور شمالی وزیرستان کے لیے 2 کروڑ 80 لاکھ دستانے خریدے گئے، یہ دستانے فروری اور مارچ میں خریدے گئے، جن کی مجموعی لاگت 63 کروڑ 83 لاکھ روپے ہے، جبکہ خریداری کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز نے ادائیگیاں کیں۔

دستاویزات کے مطابق ہیلتھ آفس کے لیے 13 کروڑ 56 لاکھ روپے کے 60 لاکھ دستانے خریدے گئے۔دستاویزات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس باجوڑ کے 30 لاکھ دستانے اور شمالی وزیرستان کے لیے خریدے گئے 1 کروڑ 90 لاکھ دستانے بھی غائب ہیں۔ ادھر ڈی ایچ او کے اسٹور کیپر نے دستانوں سے متعلق واضح طور پر لا عملی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستانوں کا کوئی اسٹاک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو موصول نہیں ہوا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس باجوڑ کے لیے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کے دستانے خریدے گئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شمالی وزیرستان کے لیے 43 کروڑ 48 لاکھ روپے کے دستانیخریدے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button