سوشل ایشوز

گھی اور آئل کی قیمتوں کی لمبی چھلانگ،شہری بلبلا اُٹھے

درجہ اول کا گھی اور آئل 54 روپے، درجہ دوم اورسوم کےگھی اورآئل کی قیمتوں میں 60 روپے اضافہ کرلیا گیا ہے

رحیم یار خان(کھوج نیوز)گھی اور آئل کی قیمتوں کی لمبی چھلانگ،شہری بلبلا اُٹھے۔رپورٹ کے مطابق درجہ اول کا گھی اور آئل 54 روپے، درجہ دوم اورسوم کےگھی اورآئل کی قیمتوں میں 60 روپے اضافہ کرلیا گیا ہے۔کھوج نیوز کےمطابق مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ پرچون سطح پردرجہ اول آئل اورگھی کی قیمت  505 روپےسےبڑھ کر 559 روپےہوگئی، درجہ دوم گھی جو 440 روپےکا فروخت ہو رہا تھا اس کی قیمت  500 روپےتک پہنچ گئی جبکہ مختلف مقامات پر پرچون میں 525 سے 530 روپے فروخت جاری ہے۔ درجہ دوم آئل جو 452 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا اس کی قیمت 512 روپےتک پہنچ گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر پرچون میں 530 سے 540 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button