سوشل ایشوز

گیس صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا خبر آگئی

اوگرا نے گیس ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی،سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس کی قیمت 50 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گیس صارفین کے لئے بری خبر آگئی، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالہ سے ہوشرباء خبر منظر عام پر آگئی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی،سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس کی قیمت 50 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دی گئی،جبکہ سوئی سدرن صارفین کیلئے گیس کے نرخ میں 42 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی۔ سوئی نادرن صارفین کیلئے گیس نرخ 415 روپے 11 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی،اسی طرح سوئی سدرن کے صارفین کیلئے نرخ 417 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ اگر حکومت اس اضافے کی مںظوری دیتی ہے تو سوئی نادرن کے صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1238 روپے 68 پیسے ہو جائے گا،جبکہ سوئی سدرن کے صارفین کیلئے نرخ فی ایم ایم بی ٹی یو 1350 روپے 68 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔ اوگرا نے ریونیو ضرورت پوری کر کے حکومت کو بھجوا دیں،حکومت اوگرا کی منظوری کے بعد قیمتوں کو بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button