سوشل ایشوز
ہائے ارے غربت … بجلی کا بل حد سے زیادہ آنے پر غریب سبزی فروش کی خود کشی
بیٹا سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا، بجلی کا بل 17 ہزار روپے آنے پر دلبرداشتہ تھا' بیٹے نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی' کسی کے خلاف کارروائی نہیں چاہتے: والد کا مؤقف
بہائولنگر(نمائندہ کھوج نیوز) ہائے ارے غربت ……… بجلی کا بل حد سے زیادہ آنے پر غریب سبزی فروش نے خود کشی کر لی ، اس کی موت کا ذمہ دار کون ہے حکومت یا پھر غربت ۔
تفصیلات کے مطابق بہاؤلنگر کی تحصیل چشتیاں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر متوفی کے والد نے پولیس کوبتایا کہ بجلی کا بل زیادہ آنے پر بیٹے نے خودکشی کر لی۔ والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹا سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا، بجلی کا بل 17 ہزار روپے آنے پر دلبرداشتہ تھا اور بیٹے نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کی، کسی کے خلاف کارروائی نہیں چاہتے۔