سوشل ایشوز

ہوشیار خبردار… مختلف بیماریوں نے پورے کراچی کو لپیٹ میں لے لیا

سرکاری اسپتالوں میں یومیہ وائرل انفیکشنز کے 250 تک کیسز رپورٹ 'ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا کی علامات کے ساتھ 50 سے زائد مریض آرہے ہیں

کراچی (کھوج نیوز) ہوشیار خبردار …… موسم بدلنے کے بعد شہر قائد کو مختلف بیماریوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے وہاں کے رہائشیوں نے علاج و معالجہ کیلئے اسپتالوں کا رُخ کر لیا ہے۔

کراچی میں مختلف اقسام کے مچھر شہر میں ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا جیسے وائرل امراض پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں یومیہ وائرل انفیکشنز کے 250 تک کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جن میں سے ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا کی علامات کے ساتھ 50 سے زائد مریض آرہے ہیں۔ ملیریا کے ڈیڑھ ہزار جبکہ چکن گونیا کے150 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلعی ٹیمیں شہر میں اسپرے مہم انجام دے رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرل انفیکشنز کے پھیلا کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے اور اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے تاکہ ان امراض سے کسی حد تک بچا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button