سوشل ایشوز

یوٹیلیٹی سٹورز بند، لاکھوں ملازمین بے روز گار’ گھروں میں فاقہ کشی کے خطرات منڈلانے لگے

رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا سوچ رہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی کے فیصلے کابینہ کو بھجوائے جائیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد سینکڑوں ملازمین بیروز گار ہونے کے بعد ان کے گھروں میں فاقہ کشی کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار میں سیکرٹری صنعت و پیدوار نے ملک میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے حوالے سے تصدیق کر دی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت صنعت و پیداوار کے اجلاس میں سیکرٹری صنعت و پیدوار نے کہا کہ رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا سوچ رہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی کے فیصلے کابینہ کو بھجوائے جائیں گے۔ سیکرٹری انڈسٹریز نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے متعلق وزارت صنعت و پیداوار عمل درآمد کے لیے ایکشن پلان دے گی، ملازمین کے لیے پیکیج پر کام کیا جا رہا ہے، حکومت مالی مشکلات کے باعث نجکاری کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button