سوشل ایشوز

فیصل آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کا رروا ئی، درجنوں اشتہاری گرفتار

فیصل آباد سٹی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون 90خطر ناک اشتہاریوں کو گرفتار جبکہ غیر قانونی اسلحہ پر 21 مقدمات کا اندراج بھی کیا

فیصل آباد(نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن)فیصل آباد سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی نے کرائم کنڑول کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیاتفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے عید کے دنوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 90خطر ناک اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا غیر قانونی اسلحہ پر21مقدمات کا اندراج اور 13عدد پسٹل،05 عدد رائفلز،2 0عدد بندوقیں،01عددرپیٹرز اور90 عدد گولیاں برآمد کی گئیںجبکہ منشیات فروشوں کے خلاف41 مقدمات کا اندراج کیا گیاجس میں 2.920کلوگرام چرس اور549لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔

جوا ء مافیا کے خلاف07 مقدمات کا اندراج کیا گیاجبکہ ہوائی فائرنگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے10مقدمات کا اندراج کیا۔سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔مؤثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹاؤن کی سطح پر مانیٹرنگ اورکرائم کنٹرول کے لیے دیگر اقدامات کا تسلسل جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button