سوشل ایشوز

پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاران کے بلڈ سکریننگ ٹیسٹ مگر کیوں؟

پولیس افسران و اہلکاروں کی مکمل بلڈ ٹیسٹنگ کا مقصد ہے کہ پولیس آفیشلز ڈیوٹی کی ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی توجہ دے سکیں اور کسی بیماری میں مبتلا اپنا علاج و معالجہ کروا سکیں

لاہور (کرائم رپورٹر، آن لائن) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر پنجاب کے تمام اضلاع میں پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاران کے بلڈ سکریننگ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلڈ سکریننگ ٹیسٹ کے لئے پاکپتن کے پولیس افسران و اہلکاران کے بلڈ سکریننگ ٹیسٹ کروانے کے لیے ڈی پی او آفس پاکپتن میں بھی کیمپ لگایا گیا۔ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت اور ڈی سی پاکپتن امتیاز احمد نے بلڈ سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا۔بلڈ سکریننگ کیمپ میں ماہر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف پولیس افسران و اہلکاران کی بلڈ ٹیسٹنگ کر رہے۔بلڈ سکریننگ کیمپ میں پولیس افسران و اہلکاروں کی مکمل بلڈ ٹیسٹنگ کا مقصد ہے کہ پولیس آفیشلز ڈیوٹی کی ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی توجہ دے سکیں اور کسی بیماری میں مبتلا اپنا علاج و معالجہ کروا سکیں تاکہ اپنی ڈیوٹی اور فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button