سوشل ایشوز

25سے زائد مریضوں کے ایڈزمیں مبتلا ہونے کا معاملہ،عملہ معطل ،وی سی کا اسعتفیٰ

ایڈز کے مریض کی سکریننگ نہ ہونے کی وجہ سے ڈائیلسز کروانے25سے زائد مریضوں کا ایڈز میں مبتلا ہونے کا معاملہ پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے نشتر ہسپتال کے چھ ڈاکٹرز اور ایک ہیڈ نرس کو معطل کردیا

ملتان(کھوج نیوز)25سے زائد مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا معاملہ،عملہ معطل،وی سی کا اسعتفیٰ کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق نشترہسپتال ملتان میں ایڈز کے مریض کی سکریننگ نہ ہونے کی وجہ سے ڈائیلسز کروانے25سے زائد مریضوں کا ایڈز میں مبتلا ہونے کا معاملہ پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے نشتر ہسپتال کے چھ ڈاکٹرز اور ایک ہیڈ نرس کو معطل کردیا اور پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کردی معطل کیے جانے والوں میں نشتر ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عالمگیر ،پروفیسر غلام عباس ،ایم ایس ڈاکٹر محمد کاظم ،اسسٹنٹ پروفیسر ملیحہ جوہر زاہدی،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پونم خالد، سنئیر رجسٹرار محمد قدیر اور ہیڈ نرس ناہید پروین شامل ہے ۔ذرائع کے مطابق وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے استعفی دے دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button