سوشل ایشوز
28اگست کو شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان’ حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی
28 اگست کی ہڑتال کسی سیاسی جماعت کی نہیں صرف اور صرف تاجروں کی ہے، 28 اگست کو پورے پاکستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائیگی: اجمل بلوچ
اسلام آباد(کھوج نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران کی طرف سے 28اگست کو شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اس کے متعلق منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ تاجر دوست اسکیم کے ذریعے تاجروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، ہڑتال کسی سیاسی جماعت کی نہیں صرف اور صرف تاجروں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 28 اگست کو پورے پاکستان میں شٹر ڈان ہڑتال کی جائیگی، 28 اگست کو ملک میں تمام چھوٹی بڑی دکانیں بند رہیں گی، ہول سیل مارکیٹ کے تاجروں نے بھی 28 اگست کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔