سوشل ایشوز

ڈالمیا روڈ پر آپریشن ، نئی تعمیر ہونیوالی تجاوزات کو گرا دیا گیا

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے ڈالمیا روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی' پولیس سٹیشن کے اندر تعمیر ہونیولی نئی تجاوزات مسمار کردی

کراچی ( آن لائن) ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے ڈالمیا روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نیشنل اسٹیڈیم کے سامنے اینٹی انکروچمنٹ پولیس اسٹیشن کے اندر تعمیر ہونے والی نئی تجاوزات مسمار کردیں جبکہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں گرین بیلٹ پر بنائے جانے والے اینٹی انکروچمنٹ پولیس اسٹیشن کو تعمیرات مسمار کئے جانے کا نوٹس دے دیا۔

محکمہ انسداد تجاوزات بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سینئر ڈائریکٹر عمران راجپوت کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل رانا اور دیگر اسٹاف اور سٹی وارڈنز کے ساتھ ڈالمیا روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کیں جس کے دوران نئی تعمیر ہونے والی تجاوزات کو گرا دیا گیا جبکہ پرانی تجاوزات کے خاتمہ کا نوٹس بھی دے دیا گیا۔

بابر یوسفزئی نے گوادر کے ماہی گیروں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button