سوشل ایشوز

گیس کی بندش، گھریلو صارفین پریشان، بچے بھوکے سکول جانے پرمجبور

فیصل آبادکے مختلف علاقوں میں سوئی ناردرن گیس کمپنی موسم تبدیل ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے

فیصل آباد( نمائندہ کھوج نیوز )سوئی ناردرن گیس کمپنی موسم تبدیل ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام، گذشتہ چار ماہ سے شہر اور گردونواح میں گیس کی 16سے 18گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ سوئی گیس کے موسم کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے کیلئے اپنے صارفین کو گیس فراہم کررہاہے ، گھریلو صارفین کو کھا نا تیارکرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے فیصل آباد سمیت ملک بھر کے گھریلو صارفین کو موسم سرما ( دسمبر سے فروری تک)میں دن میں تین اوقات پر گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کیا تھا مگرموسم تبدیل ہوگیا مگرگیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اب گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے ہی گیس مل رہی رہے اور گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کھانا تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور موسم تبدیل ہونے کے باوجود محکمہ سوئی گیس اپنے صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی رہائشی علاقوں میں تقریبا 18 گھنٹے کی گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سامنا ہے گھریلو صارفین کو صبح ،دوپہراور شام گیس فراہم کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جو کہ گھریلو صارفین پر دسمبر سے فروری نفاذ کیا گیا تھا مگر یہ شیڈول اب تک جاری ہے۔

شہریوں کاکہناہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی ایک سازش کے تحت گھریلو صارفین کو پریشان کررہے ہیں ،جس کی وجہ صارفین مہنگی ایل پی جی دیگر لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں موسم کی تبدیلی کے بعد بھی رہائشی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ حکومت کی نا کامی ہے یا محکمہ کی حکومت کے خلاف سازش ہے اس سلسلہ میں شہریوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزارت پیٹرولیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بجلی کے مسابقتی ریٹ واپس کیوں لینا پڑے؟ نوید قمر نے راز فاش کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button