جہلم پولیس کے کانسٹیبلزکوہیڈ کانسٹیبلز کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی
جہلم پولیس کے 45کانسٹیبلز کو ہیڈکانسٹیبلزکے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ترقی پانے والوں میں 40مرد افسران اور 5لیڈی افسران شامل ہیں

جہلم (نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن)جہلم پولیس کے کانسٹیبلزکوہیڈ کانسٹیبلز کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کے 45کانسٹیبلز کو ہیڈکانسٹیبلزکے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ترقی پانے والوں میں 40مرد افسران اور 5لیڈی افسران شامل ہیں ۔
اس ضمن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس اور ڈی ایس پی لیگل غلام عباس شاہ نے ترقی پا نے والے کا نسٹیبلز کو رینک لگائے اور مبارک باد دی ڈی پی او جہلم نے کہا کہ آپ کی یہ ترقی آپ کے پاس اللہ کی امانت ہے اور اپنے اختیارات کو مخلوق کی آسانی اور انصاف کی فراہمی کیلیے استعمال کر تے ہوئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں۔
گورنر کے پی کے کا پرائمری ہیلتھ کیئر اسپتال کو فعال کرنے کا اعلان