سوشل ایشوز

ٹائون شپ سیکٹر اے ٹو میں پینے کے پانی کیساتھ سیوریج کا گندہ پانی آ نا شروع

ساتھ منسلک گندے نالے کے پائپ لیک ہو گئے ہیں دودن سے لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں ،واسا کو شکایات کرنے کے باوجود کوئی سد باب نہیں کیا گیا ہے

لاہور (جنرل رپورٹر، آن لائن) ٹائون شپ سیکٹر اے ٹو لاہور میں پینے کے پانی کے ساتھ سیوریج کا گندہ پانی آ نا شروع ہو گیا ہے جس سے رمضان میں سحری و افطاری میں مکینوں کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، بدبودار پانی کے سبب گھریلو صارفین خواتین کھانا اور سحری افطاری نہیں بنا سکتی ہے ۔

پتہ چلاہے کہ ساتھ منسلک گندے نالے کے پائپ لیک ہو گئے ہیں دودن سے لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں ،واسا کو شکایات کرنے کے باوجود کوئی سد باب نہیں کیا گیا ہے اور زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ مکینوں نے ایم ڈی واسا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فوراً اقدامات کئے جائیں اور گندے نالے کے پائپوں کی لیکیج کو ترجیحی بنیادوں پر درست کیا جائے۔

سحر و افطار میں شہریوں کو لوڈشیڈنگ کا مسئلہ، لیسکو چیف نے ایکشن لے لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button