سوشل ایشوز

مضرصحت نمکوتیارکرنے والی 4 فیکٹریاں سیل

900 کلو مضرصحت نمکو، 200 کلو پکوڑیاں، 100کلو چپس، 80 کلو سویوں سمیت کھلے رنگ اورمصالحہ جات بھی شامل تھے

 پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضرصحت نمکوتیارکرنے والی چارفیکٹریاں سیل کردیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان میمن  کے مطابق نمکو تیار کرنے والی فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی، اس دوران 4 فیکٹریاں مضرصحت نمکو فروخت کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔ عرفان میمن کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں سے 32 من ناقص مال تلف کیا گیا جس میں 900 کلو مضر صحت نمکو، 200 کلو پکوڑیاں، 100کلو چپس، 80 کلو سویوں سمیت کھلے رنگ اور مصالحہ جات بھی شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام کارروائیاں ڈوھلنوال مین بازار اورعلامہ اقبال ٹاؤن میں کی گئی ہیں۔

Tags
Back to top button
Close