سوشل ایشوز

لاہور کراچی میں تبدیل ہونے لگا، محکمہ پولیس نے چپ سادھ لی

ڈاکوں نے بزرگ خاتون کے طلائی زیورات اتارنے کے لیے بری طرح چھینا جھپٹی کرنے کے بعد فرار ہوگئے

لاہور کراچی میں تبدیل ہونے لگا، راہزنی کی واردتیں عام ہوگئیں۔ لاہور میں بزرگ خاتون کے ساتھ راہزنی کی خوفناک واردات کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے

ذرائع کے مطابق راہزنی کی خوفناک واردات لاہور کے علاقے نواں کوٹ کی آبادی خلیل پارک ڈھولن وال میں پیش آئی۔کار سوار بزرگ خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ فوتگی پر افسوس کرنے گئی تھی کہ ڈاکوں نے انہیں لوٹ لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو پہلے گلی میں ریکی کرتے ہیں اور جیسے ہی کار رکتی ہے دونوں نقاب پوش ان پر اسلحہ تان لیتے ہیں۔

ڈاکوں نے بزرگ خاتون کے طلائی زیورات اتارنے کے لیے بری طرح چھینا جھپٹی کی، پہلے زور لگا کر بازوں سے کڑے اتارے، پھر بالیاں اتارنے کے بجائے نوچ لیں۔ اس صورتحال سے خوفزدہ خاتون کی بیٹی اپنی والدہ کے کڑے اتارنے میں مدد کرتی رہی۔ سی سی ٹی وی کے مطابق ڈاکو 3 منٹ تک واردات کرتے رہے اور باآسانی فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہو گئی ہے، تحقیقات جاری ہیں، جلد ڈاکوں کو ٹریس کر لیا جائے گا۔

Tags
Back to top button
Close