سوشل ایشوز

کورونامتاثرین کے مطالبات پرقرنظینہ کی انتظامیہ پریشان

بعض زائرین نے خواہش ظاہرکی ہے کہ انہیں سفید آٹے کی روٹیاں فراہم کی جائیں

کورونامتاثرین کے مطالبات پرقرنظینہ کی انتظامیہ پریشان،کھوج نیوزذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ایران سے آنے والے زائرین کوڈیرہ غازی خان، بہاولپوراورملتان کے قرنطینہ سنٹرزمیں رکھا گیا ہے لیکن ان سنٹرزکی انتظامیہ زائرین کی نت نئی فرمائشوں سے چکرا کررہ گئی ہے۔  ملتان کے قرنطینہ سنٹرمیں 16 زائرین نے انتظامیہ سے فرمائش کی ہے کہ میں انہیں ان کی بیویوں کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے، اگریہ اجازت دی گئی تومزید لوگوں میں بھی یہ وائرس کے پھیلاﺅکا باعث بنے گا۔

ملتان کے قرنطینہ سنٹرمیں بعض زائرین کی جانب سے انتظامیہ سے فرمائش کی گئی ہے کہ انہیں وقت گزارنے کیلئے لڈوفراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنا وقت بہترطریقے سے گزار سکیں۔ بعض زائرین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کیرم بورڈ فراہم کیا جائے۔ کچھ صارفین نرم بستروں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے نظرآرہے ہیں تو کچھ مرغن غذائیں کھانے کے خواہشمند نظرآتے ہیں۔

شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے بعض زائرین نے خواہش ظاہرکی ہے کہ انہیں سفید آٹے کی روٹیاں فراہم کی جائیں ، دیہاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے زائرین چاہتے ہیں کہ انہیں گندم کے براﺅن آٹے کی روٹیاں فراہم کی جائیں۔

Tags
Back to top button
Close