سوشل ایشوز

شہرقائد :غریب ومستحق افراد میں راشن تقسیم

پاکستان کے مخیر حضرات اپنے غریب ہم وطنوں کو نہیں بھولے اوران کی مدد کررہے ہیں

لاک ڈاؤن کے سبب لاتعداد خاندان کراچی سمیت ملک بھر میں معاشی طورپرمتاثرہوئے لیکن اس قدرتی آفت میں بھی پاکستان کےمخیر حضرات اپنےغریب ہم وطنوں کونہیں بھولے اوران کی مدد کررہے ہیں، ڈیڑھ ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کےدوران رمضان کا بابرکت مہینہ بھی اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ہےاس دوران مخیرحضرات ،سیاسی،مذہبی،سماجی تنظیموں کی جانب سے اپنی مدد آپ کےتحت کراچی سمیت ملک بھرمیں لاتعداد راشن بیگزتقسیم کیے گئے ہیں جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مقامی فلاحی تنظیم کے رضاکارعمران الحق نےگفتگوکرتےہوئے بتایاکہ شہرکےہرعلاقے میں غریب اورمستحق خاندانوں کی امداد کا سلسلہ مخیرحضرات کی جانب سے رمضان میں بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے لیکن اس امدادی کام میں سب سے اہم چیزجودیکھنے میں آئی وہ یہ ہے کہ مخیرحضرات فلاحی اداروں کی امداد توکرتے ہیں لیکن اب زیادہ ترمخیرحضرات اپنی مددآپ کے تحت راشن بیگزیاعیدگفٹس تیارکروا کراپنے خاندانوں میں موجود مستحق افراد یا محلےیا پھردیگرسفید پوش گھرانوں میں تقسیم کرنےلگےہیں،اس کی تقسیم کھارادر،میٹھا در، اولڈ سٹی ایریا، صدر،رنچھورلائن، گارڈن ،پی آئی بی کالونی، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، ناظم آباد،نارتھ کراچی،لانڈھی،کورنگی،ملیراوردیگر علاقوں میں کی جاتی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Tags
Back to top button
Close