سوشل ایشوز

فیس واش کیوں استعمال کیا؟ حقیقی بھائی قاتل بن گیا

کراچی: بھائی نے بھائی کو فیس واش استعمال کرنے پرہونے والی تکرار کے نتیجے میں قتل کردیا۔ کراچی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقدمہ میں قتل کی دفعہ 302 لگائی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سگے بھائی نے اپنے بھائی کو صرف اس لیے قتل کیا کہ اس نے فیس واش استعمال کرلیا تھا جس کے بعد تکرار ہوئی تھی۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا ہے کہ ملزم نے بھائی کو چھری اور ڈنڈے سے قتل کیا ہے۔

Tags
Back to top button
Close