سوشل ایشوز

رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے صدر کی وزیراعظم سے اپیل

اربوں روپے ریونیو اکٹھا کرکے دینے والے رئیل اسٹیٹ شعبہ کو اس حکومت نے ہر لحاظ سے نظر اندار کیا

رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سروسز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر عتیق الرحمان جوئیہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے آسان قرض کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عتیق الرحمن جوئیہ کا کہنا ہے کہ اربوں روپے ریونیو اکٹھا کرکے دینے والے رئیل اسٹیٹ شعبہ کو اس حکومت نے ہر لحاظ سے نظر اندار کیا ہے۔ رئیل اسٹیٹ شعبہ سے جڑے کنسٹریکشن کی چند کمپنیوں کو ریگولیٹ کرتے ہوئے صنعت کا درجہ دے دیا گیا اور بنیادی شعبہ رئیل اسٹیٹ کے لاکھوں رئیل ایجنٹ کو شناخت سے محروم رکھنا ظلم و زیادتی ہے۔

رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سروسز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر عتیق الرحمان جوئیہ نے کہا کہ لائنسس اور ہماری سروسز 2%کمیشن کو بنیادی تحفظ فراہم کیا جائے ہمارے بروکر اور کو بروکر ز سے وابستہ لاکھوں افراد اور خاندان پچھلے 2سال سے کمپرسی کے حالات میں تھے کہ کورونا نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے گھروں اور دفاتر کے کرایہ جات ادا کرنے اور باقی اخراجات کرنے سے قاصر ہیں حکومت ریاست ماں ہے ہم رئیل اسٹیٹ ایجنٹ وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں ریگولیٹ کرتے ہوئے فی الفور آسان شرائط پر 5لاکھ فی کس قرض بلا سود جاری کیا جائے۔

Tags
Back to top button
Close