سوشل ایشوز

معمولی سی بات پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

بہاولپور: بھائی نےتلخ کلامی پر بہن کوچھریاں مارکرقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ  احمد پور شرقیہ میں پیش آیا جہاں بھائی معمولی تلخ کلامی پر طیش میں آگیا اور اس نے بہن پر چھریوں کے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہناہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ضابطے کی کارروائی کے لیے مقتولہ کی لاش قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

Tags
Back to top button
Close