سوشل ایشوز

ذہین چوکیدارنےایم فل کی ڈگری حاصل کرلی

نورمرجان خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبرسےہے، وہ گزشتہ 20 سال سےچوکیداری کی ملازمت کررہے ہیں

پشاوریونیورسٹی کےشیخ زید اسلامک سینٹرمیں بحیثیت چوکیدارتعینات نورمرجان خان نےاپنی محنت اورلگن کی بدولت ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی۔ نورمرجان خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبرسےہے، وہ گزشتہ 20 سال سےچوکیداری کی ملازمت کررہے ہیں اورساتھ ہی انہوں نےتعلیم بھی جاری رکھی۔ نورمرجان کا کہنا ہےکہ جس مقصد کےلیے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی، وہ خواب ابھی پورا نہیں ہوا ہے۔ نورمرجان خان کا کہنا ہےکہ ’میں 20 سال قبل میٹرک کےبعد بطورچوکیدار بھرتی ہوا تھا، اب میں ایم فل کی ڈگری بھی حاصل کرچکا ہوں لیکن اب بھی چوکیدارہی ہوں اورپتہ نہیں کب تک چوکیدارہی رہوں گا۔‘

نورمرجان نےاسلامیات میں ایم فل کیا اوران کے مقالےکا موضوع قبائلی اضلاع کےرسم و رواج کا ہندوؤں اورسکھوں کےرسم و رواج کے ساتھ تقابلی جائزہ تھا۔ شیخ زید اسلامک سینٹرمیں چوکیدارکی ڈیوٹی سرانجام دینے والے نورمرجان خان نےحکومت اوریونیورسٹی کی انتظامیہ سےدرخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست یہی ہےکہ مجھےاپنی تعلیم کےمطابق کوئی ڈیوٹی دی جائے۔

نورمرجان خان کا کہنا ہےکہ ’میں نے بی ایڈ اورایم ایڈ سمیت ایم فل بھی کیا ہے جوتعلیم کے شعبےسےتعلق رکھتا ہے،اس لیےاگرمجھے لیکچررنہیں تو کم ازکم ٹیچنگ اسسٹنٹ کی ہی ڈیوٹی دے دی جائے تاکہ میں اپنی تعلیم کو بچوں کے بہترمستقل کے لیے استعمال کرسکوں۔‘ نور مرجان نے پشاور یونیورسٹی میں چوکیدار کی تنخواہ پر مختلف شعبوں میں بھی ملازمت کی ہے۔ انہوں نےبتایا کہ چارسال تک سپرنٹنڈنٹ امتحانات کی ذمہ داری نبھائی اور ونیورسٹی کےہاسٹل میں کلرک کےفرائض سرانجام دیئے۔

Tags
Back to top button
Close