سوشل ایشوز

پشاور:روٹی کی قیمت میں 5 روپےکا اضافہ

وزیراعظم نے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ہدایات کے باوجود مہنگا آٹا فروخت کیا جارہا ہے

پشاورمیں نان بائیوں نےروٹی کی قیمت میں 5 روپےکا اضافہ کردیا۔ تندورمالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی 85 کلو کی بوری 5600 میں مل رہی ہے جب کہ چارماہ پہلے 85 کلوآٹےکی بوری 4200 میں ملتی تھی۔  تندور مالکان کا کہنا تھا کہ 10 روپے میں روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں اس لیے 150 گرام کی روٹی کی 10 کے بجائے 15 روپے میں فروخت کی جاری ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں آٹا کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم نے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ہدایات کے باوجود مہنگا آٹا فروخت کیا جارہا ہے۔

Tags
Back to top button
Close