سوشل ایشوز

لاہور:علاقےکچرا کنڈی کا منظر پیش کرنےلگے

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) ملازمین کی ہڑتال کےباعث شہرکےکئی علاقےکچرا کنڈی کا منظر پیش کرنےلگے

لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) ملازمین کی ہڑتال کےباعث شہرکےکئی علاقےکچرا کنڈی کا منظر پیش کرنےلگے۔ کئی روز سےصفائی نہ ہونےکی وجہ سےلوگوں کو بدبو اورگندگی نےپریشان کردیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ملازمین نےتنخواہیں ملنے کےبعد ہڑتال ختم کردی ہے، صفائی آپریشن شروع کردیا ہے۔لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےملازمین نےتنخواہوں کی عدم ادائیگی پرکئی روز سے ہڑتال کر رکھی تھی، شہرمیں صفائی کا کام بھی رک گیا۔ کینال روڈ، صحافی کالونی،گلبرگ، شادمان اورحبیب اللّٰہ روڈ پرکچرے کےانبار لگ گئےجبکہ کئی علاقےکچرا کنڈی کا منظرپیش کرنےلگے۔

مقامی رہائشی،راہگیرسب ہی بدبو اورگندگی سےپریشان ہیں،شہریوں نےشکوہ کیا ہےکہ کچرا کئی کئی دن پڑا رہتا ہےلیکن صفائی کرنےکوئی نہیں آتا۔ منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) ایل ڈبلیوایم سی،شاہزیب حسنین کا کہنا ہےکہ ملازمین نےتنخواہوں کی ادائیگی کےبعد ہڑتال ختم کردی ہے، صفائی آپریشن شروع کردیا، جلد کچرا ہٹا دیں گے۔ عید پرجانوروں کی آلائشیں ٹھکانےلگانےکےلیےایل ڈبلیو ایم س کی جانب سےتاحال شہریوں میں ویسٹ بیگ تقسیم نہیں کیےگئے۔

Tags
Back to top button
Close