سوشل ایشوز

عید الاضحی کےپہلےدن گندگی کےڈھیرمزید بڑھ گئے

عید الاضحی کےپہلےدن جگہ جگہ گندگی کےڈھیرمزید بڑھ گئے،صبح کےوقت ہونیوالی بارش نےفضا مزید تعفن زدہ کردی

لاہورمیں عید الاضحی کےپہلےدن جگہ جگہ گندگی کےڈھیرمزید بڑھ گئے،صبح کےوقت ہونیوالی بارش نےفضا مزید تعفن زدہ کردی۔ریلوے کیرج شاپ،باجا لائن،گڑھی شاہوکےعلاقوں میں کچرے کےڈھیرجبکہ سنگھ پورہ منڈی اوراطراف میں جانوروں کی آلائشیں موجود ہیں۔ شہریوں کی جانب سےقربانی کےجانوروں کی آلائشیں سڑکوں اورگلیوں میں پھینک دی گئیں، عید کےپہلےروزہی ضلعی انتظامیہ کا عملہ غائب ہے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ جانوروں کی آلائشیں ٹھکانےلگانےکےبیگزنہیں ملے،آلائشیں گھروں سےباہرپھینکنےپرمجبورہیں۔لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایل ڈلبلیو ایم سی) کےچیئرمین کا کہنا ہےکہ عملہ صفائی کےساتھ آلائشیں بھی ٹھکانےلگارہا ہے۔

Tags
Back to top button
Close