سوشل ایشوز

پشاور: بی آر ٹی کی ایک اور بس میں آگ

بی آرٹی بس میں ایک بارپھرآگ لگنےکا واقعہ پیش آیا ہے،تاہم اس باربھی مسافروں کوبحفاظت نکال لیا گیا

پشاوربی آرٹی بس میں ایک بارپھرآگ لگنےکا واقعہ پیش آیا ہے،تاہم اس باربھی مسافروں کوبحفاظت نکال لیا گیا، ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق بی آرٹی گلبہاراسٹیشن پرموجود بی آرٹی کی بس میں لگی آگ پرقابو پایا لیا گیا ہے، اورآگ لگنےکی وجوہات پرتحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان ٹرانس پشاورکا کہنا ہے کہ آگ نادرا آفس نشترآباد کے قریب لگی،آگ  بجھانےکےلئےریسکیو1122 کوطلب کرلیا گیا، تاہم ٹرانس پشاورکی ریپڈ رسپونس ٹیمیں موقع پرموجود ہوتی ہیں اورتمام مسافروں کوباحفاظت بس اوراسٹیشن سےباہرنکال دیا گیا۔ واضح رہےکہ چند روزقبل بھی یونیورسٹی روڈ پربھی بی آرٹی بس کی چھت پرآگ لگی تھی۔

Back to top button