سوشل ایشوز

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی کےشوہرکا جج پرٓتشدد

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہرچوہدری خرم اورایڈیشنل سیشن جج میں ہاتھا پائی ہوئی

ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہرچوہدری خرم اورایڈیشنل سیشن جج میں ہاتھا پائی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس چوہدری خرم کو اپنے ہمراہ تھانے لے گئی۔ اسلام آباد کے ریڈ زون میں 2 گاڑیوں کے ڈرائیورزکے درمیان کراسنگ کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ ایک گاڑی تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم چلارہے تھے جب کہ دوسری گاڑی کو ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر ڈرائیو کررہے تھے۔دفتر خارجہ کی عمارت کے سامنے واقع پیٹرول پمپ پر دونوں گاڑیاں پہنچیں تو چوہدری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج کو تھپڑ مارے جس پر ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر نے پستول نکال کر فائرنگ کردی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Back to top button