سوشل ایشوز

حکومتی دعوے ٹھس ،آٹےکی قیمت پھرآسمان کو چھونےلگی

گندم درآمد کرنےکی حکمت عملی بھی کارگرنہ ہوسکی،کراچی میں آٹےکی قیمت بڑھنےلگی

کراچی میں گندم درآمد کرنےکی حکمت عملی بھی کارگرنہ ہوسکی،کراچی میں آٹےکی قیمت بڑھنےلگی، فائن آٹا ایک روپیہ مہنگا ہوکر61 روپےکلوہوگی۔ درآمدی گندم کےتین جہازپہنچنےکےباوجود کراچی میں آٹےکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ ہول سیل بازارمیں ڈھائی نمبرچکی آٹا 1 روپیہ مہنگا ہوکر57 روپےکلوہوگیا جبکہ ہول سیل بازارمیں فائن آٹا ایک روپیہ مہنگا ہوکر61 روپےکلوہوگیا۔ 50 کلوکا ڈھائی نمبرآٹےکا تھیلا 50 روپےاضافےکیساتھ 2850 روپےکا ہوگیا، ہول سیل بازارمیں 50 کلو فائن آٹےکا تھیلا50  روپےاضافے کیساتھ 3050 روپےکا ہوگیا۔

Back to top button