سوشل ایشوز

رخصتی سے انکار مہنگا پڑ گیا، ماں اور بیٹی کو قتل کر کے ملزم فرار

مدیحہ گل اس رشتہ پر تیار نہ تھی اور طلاق حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن ملزم اسے رخصت کرواکر زبردستی اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا

خوشاب کے علاقہ حویلی چراغ میں رخصتی سے انکار مہنگا پڑ گیا، ملزم تحسین نے فائرنگ کرکے ماں اور بیٹی کو قتل کردیا گیا اور موقع پرسے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق مبینہ طورپر 22 سالہ ملزم تحسین کا ایم فل کی طالبہ مدیحہ گل کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔ مدیحہ گل اس رشتہ پر تیار نہ تھی اور طلاق حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن ملزم اسے رخصت کرواکر زبردستی اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا۔ ملزم تحسین نے اس بات پر لڑکی کے گھر میں گھس کر مدیحہ اور اس کی والدہ کوقتل کردیااور فرار ہوگیا۔ دہرے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Back to top button