سوشل ایشوز

لاہور میں زیادتی کا افسوسناک واقعہ، کام کرنے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار

متاثرہ لڑکی نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں افراد اس کے ساتھی تھے

لاہور میں زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں نجی کمپنی کے ملازمین نے ساتھ کام کرنے والی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں افراد اس کے ساتھی تھے جنہوں نے اسے اچھی نوکری پر لگانے کا جھانسہ دیا اور ساتھ لے گئے۔ دونوں افراد لڑکی کو ایک ہوٹل میں لے کر گئے جہاں انہوں نے اس سے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے جب کہ لڑکی کی حالت غیر ہونے کی اطلاع ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی شیخوپورہ کی رہائشی ہے اور اس سے زیادتی کرنے والے ملزمان میں حسن اور عرفان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو اسپتال منتقل کرکے اس کا میڈیکل کرایا گیا ہے جب کہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے لیکن اب تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Back to top button